واشنگٹن ۔ 2 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا کوئی معاہدہ نہیں ہو گا جو بچپن میں اپنے والدین کے ساتھ امریکا آئے تھے اور ان کی حیثیت بدستور غیرقانونی ہے۔ انہیں عرف عام میں (ڈریمرز) خواب دیکھنے والوں کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اپنی ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے مزید …
تارکین وطن کا ڈاکا معاہدہ اب نہیں رہے گا، امریکی صدر

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 2 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا کوئی معاہدہ نہیں ہو گا جو بچپن میں اپنے والدین کے ساتھ امریکا آئے تھے اور ان کی حیثیت بدستور غیرقانونی ہے۔ انہیں عرف عام میں (ڈریمرز) خواب دیکھنے والوں کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اپنی ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ ایسٹر کی مبارکباد کے ساتھ ٹویٹ شروع کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ احمقانہ لبرل قوانین کی وجہ سے بارڈر پٹرول ایجنٹوں کو اپنا کام ٹھیک طرح سے کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ وہاں سے قافلوں کے قافلے امریکا داخل ہو رہے ہیں۔ اب رپبلکن ارکان کو سخت قوانین پاس کرنے کی سرتوڑ کوشش کرنا ہو گی۔ اب ڈاکا معاہدہ نہیں رہے گا۔







