تازہ ترین ون ڈے رینکنگ، انگلینڈ کی ٹاپ پوزیشن مستحکم، پاکستان پانچویں نمبر پر برقرار

دبئی۔19 جولائی (اے پی پی) انگلینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر لی، پاکستانی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے، بلے بازوں میں ویرات کوہلی نے کیریئر ہائی 911 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر گرفت مزید مضبوط کر لی، جوروٹ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل دو سنچریاں بنا کر 4 درجے ترقی پا کر کیریئر …

دبئی۔19 جولائی (اے پی پی) انگلینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر لی، پاکستانی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے، بلے بازوں میں ویرات کوہلی نے کیریئر ہائی 911 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر گرفت مزید مضبوط کر لی، جوروٹ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل دو سنچریاں بنا کر 4 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین دوسرے نمبر پر آ گئے، فخر زمان نے 14 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 24ویں پوزیشن سنبھال لی، امام الحق بھی ٹاپ 100 میں شامل ہو گئے، باﺅلرز میں بھارت کے کلدیپ یادیو 8 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، پاکستان کے عثمان شنواری بھی ٹاپ 100 باﺅلرز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت کر 127 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن مزید مسحکم کر لی، بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے، جنوبی افریقہ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، پاکستان پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر ہیں، بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں