تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بلے بازوں میں سٹیون سمتھ اور باﺅلرز میں جیمز اینڈرسن بدستور سرفہرست، چیتشور پوجارا 2 درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئے، اظہر علی کی ایک درجے ترقی

دبئی ۔ 28 نومبر (اے پی پی) آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں بدستور سرفہرست ہیں، باﺅلرز میں جیمز اینڈرسن کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، چیتشور پوجارا 2 درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے، روٹ اور ولیمسن کی ایک، ایک درجے تنزلی ہوئی ہے، ویرات کوہلی ڈبل سنچری بنانے کے باوجود …

دبئی ۔ 28 نومبر (اے پی پی) آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں بدستور سرفہرست ہیں، باﺅلرز میں جیمز اینڈرسن کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، چیتشور پوجارا 2 درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے، روٹ اور ولیمسن کی ایک، ایک درجے تنزلی ہوئی ہے، ویرات کوہلی ڈبل سنچری بنانے کے باوجود پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، اظہر علی کی ایک درجے بہتری ہوئی ہے، ڈین ایلگر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، باﺅلرز میں جدیجہ نے ایک سیڑھی چڑھ کر دوسری پوزیشن سنبھال لی، سٹارک کی ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین میں انٹری ہوئی ہے۔ آئی سی سی نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ، بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، بلے بازوں میں سمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پوجارا دو درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، روٹ اور ولیمسن تنزلی کے بعد تیسرے اور چوتھے نمبر پر چلے گئے،

Leave a Reply