دبئی ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، بھارتی ٹیم سری لنکا کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد تین درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئی، پاکستان کے عماد وسیم دنیا کے نمبر ایک باﺅلر بن گئے، بلے بازوں میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے ویرات …
تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ، پاکستان بدستور پہلے نمبر پر براجمان، بھارتی ٹیم 3 درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئی

مزید خبریں
دبئی ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، بھارتی ٹیم سری لنکا کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد تین درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئی، پاکستان کے عماد وسیم دنیا کے نمبر ایک باﺅلر بن گئے، بلے بازوں میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، لوکیش راہول ترقی پا کر چوتھے اور روہت شرما 14ویں نمبر پر آ گئے، آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے، بھارتی ٹیم نے تین درجے ترقی پا کر نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی، کیوی ٹیم تنزلی کے بعد تیسرے، کالی آندھی چوتھے اور انگلش ٹیم پانچویں نمبر پر چلی گئی، جنوبی افریقہ چھٹے اور آسٹریلیا ساتویں نمبر پر موجود ہیں








