اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) سپریم کورٹ نے تا رکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے کیس میں الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کیلئے رولز بنا کر 17اگست کوعدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ چاروں صوبوں میں ای ووٹنگ سے نتائج واضح ہو جائیں گے، اگر ای ووٹنگ میں غلطی سامنے آئی تو تارکین وطن کے ووٹ نکال دئیے جائیں …
تا رکین وطن ووٹ حق کیس،سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کیلئے رولز بنا کر 17اگست کوعدالت میں پیش کرنے کی ہدایت،ضمنی الیکشن کے دوران ای ووٹنگ کا آپریشنل پلان بنا لیا،تجربہ ضمنی الیکشن میں تجربہ کیا جائے گا،سیکرٹری الیکشن کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) سپریم کورٹ نے تا رکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے کیس میں الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کیلئے رولز بنا کر 17اگست کوعدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ چاروں صوبوں میں ای ووٹنگ سے نتائج واضح ہو جائیں گے، اگر ای ووٹنگ میں غلطی سامنے آئی تو تارکین وطن کے ووٹ نکال دئیے جائیں گے، لیکن اگر سسٹم ہیک نہ ہوا تو تارکین وطن کے ووٹ نتائج میں شامل ہونگے، ایک حلقے میں ا لیکشن کرانے پر کروڑوں روپے کا خرچ آتا ہے،عدالت نہیں چاہتی کہ کوئی ضمنی الیکشن کنفیوژن کا شکار ہو، بدھ کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد نے پیش ہوکرعدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے دوران ای ووٹنگ کا آپریشنل پلان بنا لیا ہے یہ آپریشنل پلان نادرا سے ملکر تشکیل دیا گیا ہے ،ای ووٹنگ کاتجربہ ضمنی الیکشن میں تجربہ کیا جائے گا جس کے نتائج پارلیمنٹ کے دونو ں ایوانو ں کے سامنے رکھے جائیں گے ، جو تجربے کی رپورٹ کی روشنی میں اس حوالے سے مستقبل کا تعین کریگی۔








