لاہور۔8 دسمبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہا ہے کہ تبدیلی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمارا حوصلہ بلند اور عزم پختہ ہے، رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے، سچ کی سیاست کرتے ہیں،جھوٹ کے دعوئوں کے قائل نہیں، انتشار کی سیاست کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہوںگے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق دور میں نمائشی …
تبدیلی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں آتی ہیں، ہمارا حوصلہ بلند اور عزم پختہ ہے،انتشار کی سیاست کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہوںگے،جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی کے لئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کیلئے ا ستعمال نہیں ہوسکتے،عثمان بزدار

مزید خبریں
لاہور۔8 دسمبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہا ہے کہ تبدیلی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمارا حوصلہ بلند اور عزم پختہ ہے، رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے، سچ کی سیاست کرتے ہیں،جھوٹ کے دعوئوں کے قائل نہیں، انتشار کی سیاست کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہوںگے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے فیتے کاٹے گئے، ہماری حکومت نے اس غلط روایت کا خاتمہ کیاہے، اب صرف عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر منصوبے بنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی کے لئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں ہوسکتے، ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے،سابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا، تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے بجٹ میں 35فیصد فنڈز رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہی خرچ کرے گی اورجنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے۔








