تجارتی خسارہ میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 33 فیصد اضافہ، ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی کمی، درآمدات میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 33 فیصد اضافہ ہواہے،پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر4 فیصد کی کمی جبکہ درآمدات میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ کاحجم 9.368 ارب ڈالر ریکارڈ …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 33 فیصد اضافہ ہواہے،پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر4 فیصد کی کمی جبکہ درآمدات میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ کاحجم 9.368 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7.048 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 33 فیصد زیادہ ہے، ستمبرمیں تجارتی خسارہ کاحجم 3.341 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جواگست کے 2.872 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 16 فیصد زیادہ اورگزشتہ سال ستمبرکے 2.921 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 46 فیصد زیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات کاحجم 7.603 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7.906 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے،ستمبرمیں ملکی برآمدات کاحجم 2.504 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جواگست کے 2.416 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ اورگزشتہ سال ستمبرکے 2.836 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 12 فیصد کم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی درآمدات کاحجم 16.971 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14.954 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 13 فیصد زیادہ ہے۔ستمبرمیں پاکستان کادرآمدی بل 5.845 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جواگست کے 5.288 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 11 فیصد زیادہ اورگزشتہ سال ستمبرکے 5.127 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے۔