تجارتی خسارہ میں 9 ماہ کے دوران 13.02 فیصدکمی ہوئی، پی بی ایس

ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی 9 ماہ میں جولائی تا مارچ کے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں 13.02 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ءکے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 23 ارب 67 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک کم ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2017-18ءکے دوران تجارتی خسارہ 27 ارب 21 کرور 60 لاکھ ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ میں 3 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ ڈالر یعنی 13 فیصد سے زیادہ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔