تحریک آزادی کے عظیم رہنماو بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کا یوم ولادت کل منایا جائے گا

92
Maulana Zafar Ali Khan
Maulana Zafar Ali Khan

فیصل آباد۔ 17 جنوری (اے پی پی):تحریک آزادی کے عظیم رہنماو بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کا یوم ولادت کل 18جنوری بروزجمعرات کو منایا جائے گا۔اس موقع پر نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن، تحریک پاکستان ورکرز ویلفیئر ٹرسٹ، آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی، کونسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز اورپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس سمیت مختلف سیاسی، صحافتی، سماجی، عوامی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گاجس میں بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان مرحوم کی ملک و قوم کیلئے لازوال قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔

مولانا ظفر علی خان مرحوم 18جنوری 1873کو سیالکوٹ کے علاقہ وزیر آباد میں پیدا ہوئے۔ان کے دل میں مسلمانوں کی محبت اور ان کی آزادی کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔انہوں نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز روز نامہ زمیندار سے کیا اور صحافتی میدان میں کھل کر مسلمانان بر صغیر پاک و ہند کے الگ خطہ ارضی کی حمائت کی۔وہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔مولانا ظفر علی خان نے27نومبر1956کو وفات پائی۔