تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی واضح اکثریت سے ملک کے13 ویں صدر مملکت منتخب

تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی واضح اکثریت سے ملک کے13 ویں صدر مملکت منتخب ڈاکٹر عارف علوی کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے212 ووٹ ملے، بلوچستان اسمبلی سے45، پنجاب اسمبلی سے186، سندھ اسمبلی سے56 اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے 78 ووٹ ملے ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن)، متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان دوسرے ، پیپلز پارٹی کے …

تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی واضح اکثریت سے ملک کے13 ویں صدر مملکت منتخب
ڈاکٹر عارف علوی کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے212 ووٹ ملے، بلوچستان اسمبلی سے45، پنجاب اسمبلی سے186، سندھ اسمبلی سے56 اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے 78 ووٹ ملے
ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن)، متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان دوسرے ، پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن تیسرے نمبر پر رہے

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی واضح اکثریت سے13 ویں صدر مملکت منتخب ہو گئے۔ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن)، متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن تیسرے نمبر پر رہے۔صدارتی انتخاب کے لئے منگل کو چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوئی۔ ان ایوانوں کو باقاعدہ تحاریک کے ذریعے پولنگ ایجنٹ کے طور پر استعمال کی منظوری لی گئی تھی۔ پولنگ کا آغاز صبح 10 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفہ کے سہ پہر چار بجے تک جاری رہا۔ قومی اسمبلی ہال میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صوبائی اسمبلیوں کے ممبران نے صدارتی انتخاب کے لئے اپنا ووٹ ڈالا۔ قومی اسمبلی، سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی میں ایک رکن ایک ووٹ جبکہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے ووٹوں کو سب سے کم ووٹ کی حامل اسمبلی بلوچستان کے 65 ووٹوں کے حساب سے تقسیم کیا گیا تھا۔ صدارتی انتخاب کے لئے الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی تعداد 706 تھی تاہم قومی اسمبلی کی 12، سینیٹ کی 2 اور بلوچستان اسمبلی کی 4 نشستیں خالی ہیں۔ قومی اسمبلی اور سینٹ میں ڈالے گئے کل ووٹوں کی تعداد 430تھی جبکہ 6ووٹ مسترد قرار دیئے گئے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے212 ووٹ ملے بلوچستان اسمبلی سے45، پنجاب اسمبلی سے186، سندھ اسمبلی سے56 اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے 78 ووٹ ملے۔ مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے131، بلوچستان اسمبلی سے 15، پنجاب اسمبلی سے 141، سندھ اسمبلی سے ایک اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے 26 ووٹ ملے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے81، بلوچستان اسمبلی سے کوئی ووٹ نہیں ملا،انہیں پنجاب اسمبلی سے 6، سندھ اسمبلی سے100 ووٹ اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے 5 ووٹ ملے۔

مزید خبریں