اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے قومی اسمبلی کے لئے نامزد سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا، تحریک انصاف ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ پیر کی صبح پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
تحریک انصاف ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی، اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے قومی اسمبلی کے لئے نامزد سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا، تحریک انصاف ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ پیر کی صبح پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ سپیکر کے انتخاب میں ان پر زیادہ سے زیادہ اعتماد کا اظہار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت جن چیلنجوں کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لئے ہمیں مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ قومی اسمبلی کے تمام ارکان کو مساوی مواقع دوں اور ایوان کی جو روایات ہیں انہیں برقرار رکھا جائے گا۔








