تحریک انصاف نے پارٹی کے آئین کے تحت سات رکنی مرکزی فنانس بورڈ قائم کر دیا ہے

78

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے آئین کے تحت سات رکنی مرکزی فنانس بورڈ قائم کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سنٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق اس ضمن میں چیئرمین پی ٹی آئی اور چیف آرگنائزر کی مشاورت سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جا رہا ہے۔ بورڈ میں نعیم الحق، سردار اظہر طارق، ارشد داد، سراج احمد، عاطف خان، نسیم الرحمن اور جمال انصاری شامل ہیں۔