تحریک انصاف پانامہ پیپرز پر عدالت میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ، دانیال عزیز

122

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پانامہ پیپرز پر عدالت میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔ یہاں نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی الزام تراشی کا کھیل رہی ہے جس نے پانامہ پیپرز کے ایشو میں اپنے موقف میں پہلے ہی یوٹرن لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا کیونکہ اس کے پاس پانامہ پیپرز کیس کا کوئی ثبوت نہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی وزیراعظم نواز شریف کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی اور اب وہ توڑ مروڑکر بیانات دے رہی ہے۔