تحریک انصاف کی حکومت نے کرکٹ کے شائقین کے اطمینان کے لئے ملک میں کر کٹ بحال کرکے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے، پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہوں گے جس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ یہ قومی معیشت کی ترقی کے لئے بھی معاون ہوگا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کرکٹ کے شائقین کے اطمینان کے لئے ملک میں کر کٹ بحال کرکے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے ۔ پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہوں گے جس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا …

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کرکٹ کے شائقین کے اطمینان کے لئے ملک میں کر کٹ بحال کرکے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے ۔ پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہوں گے جس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ یہ قومی معیشت کی ترقی کے لئے بھی معاون ہوگا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کرکٹ سے جذباتی لگائو رکھتی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے کے لئے کرکٹ سٹیڈیم گئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچوں سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا اور دنیا بھر سے لوگ ہمارے پیارے وطن کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ ہمارے شہریوں کو اپنی فیملیز کے ساتھ کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور سپورٹس چینلز کو سیاحت کی صنعت کے فروغ کے لئے ہمارے ملک کے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی اور دیگر تاریخی مقامات کو اجاگر کرنا چاہیے۔

مزید خبریں