اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں زرعی ڈرونز فصلوںکی بہتر پیداوار میں مدد دیں گے ۔منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مستحکم ہے ، حزب اختلاف اپنے اندرونی مسائل اور …
تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں زرعی ڈرونز فصلوںکی بہتر پیداوار میں مدد دیں گے ۔منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مستحکم ہے ، حزب اختلاف اپنے اندرونی مسائل اور بحرانوںکا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو معلوم نہیںکہ پارٹی قیادت کس نے کرنی ہے ،احسن اقبال کا ریفرنس مذاق ہے ۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کوئی خاص سیاست نہیں ، بلاول بھٹوکو چاہیے تھاکہ وہ وزیراعلیٰ بن کر کوئی کام کرتے تو شاید پی پی پی اپنی بحالی کی طرف جاتی ، مگر بلاول نے یہ موقع ضائع کردیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دنیا میں حکومتی نظام کے لئے اصول وضع ہوتے ہیں ۔پارٹی سٹرکچر کے ساتھ سیاست ہوتی ہے ، گورننس کے ایشوز ہیںجنہیںحل کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا الیکشن ریفارمز سے پائیدار جمہوریت کو فروغ ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے نظام پر حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق ضروری ہے ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ مائنس ون کی بحث ہم نے شروع نہیں کی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈرونز ٹیکنالوجی کی بدولت فصلوں کی نگرانی اورسپرے سے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے








