تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم تنظیم کی ایک مضبوط طاقت ہےوفاقی وزیر اسد عمر

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم تنظیم کی ایک مضبوط طاقت ہے اور پارٹی کے نظریہ کو پھیلانے کے لئے حقیقی کردار ادا کررہی ہے۔ اتوار کو پی ٹی آئی فیس بک اور پی ٹی آئی ٹویٹر کے سربراہان کے تقرر پر اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے پی ٹی آئی ٹویٹر کے سربراہ …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم تنظیم کی ایک مضبوط طاقت ہے اور پارٹی کے نظریہ کو پھیلانے کے لئے حقیقی کردار ادا کررہی ہے۔ اتوار کو پی ٹی آئی فیس بک اور پی ٹی آئی ٹویٹر کے سربراہان کے تقرر پر اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے پی ٹی آئی ٹویٹر کے سربراہ احسان علوی اور پی ٹی آئی فیس بک ذوالقرنین ملک کی تقرری پر انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم اس کی طاقت ہے اور وہ اس کے حقیقی نظریات کے فروغ میں کردار ادا کررہے ہیں۔