اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اتوار کو ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران قومی اسمبلی کے (آج) پیر کو ہونے والے اجلاس اور 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان اور نو …
تحریک انصاف کے ترجمان اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اتوار کو ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران قومی اسمبلی کے (آج) پیر کو ہونے والے اجلاس اور 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ عمران خان کا وژن ہے کہ قومی مسائل پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلا جائے، ملک کو درپیش چیلنجوں کے خاتمے کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے۔ اگر سیاسی جماعتیں مل کر کام نہیں کریں گی تو سسٹم مستحکم نہیں ہوگا۔ انہوں نے بڑی جماعتوں کی جانب سے پارلیمنٹ کا حصہ بننے کے فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر کی جانب سے پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ نیک شگون ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کا وفد پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے بھی ملاقات کر رہا ہے۔








