تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت حکومت تشکیل دینے کے بعد کراچی کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے اپنا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا ہے جو اس میگا شہر کے …

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت حکومت تشکیل دینے کے بعد کراچی کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے اپنا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا ہے جو اس میگا شہر کے مسائل حل کرے گی۔ مرکز اور پنجاب میں حکومتوں کے قیام کے حوالے سے انہوں نے دعوٰی کیا کہ ان کی جماعت کو قومی اسمبلی کے 169 اراکین اور پنجاب اسمبلی کے 182 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی طرف سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جس پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کراچی کے 8 حلقوں کو کھولنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں بھی 26 حلقوں کو دوبارہ گنتی کے لیے کھولا گیا ہے۔ پنجاب کے وزیراعلی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہی کریں گے۔