کراچی ۔ 4 جولائی (اے پی پی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ہاﺅسنگ پالیسی کے تحت ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے ساتھ مل کر 10 لاکھ سالانہ کے حساب سے 50 لاکھ سستے گھرتعمیر کیے جائیں گے جس سے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار مواقع حاصل ہوں گے اور اگر ہم اس ہدف کے قریب بھی پہنچ گئے تو …
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا (آباد )کے زیر اہتمام پی ٹی آئی کی قومی ہاﺅسنگ پالیسی کے اعلان کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 4 جولائی (اے پی پی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ہاﺅسنگ پالیسی کے تحت ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے ساتھ مل کر 10 لاکھ سالانہ کے حساب سے 50 لاکھ سستے گھرتعمیر کیے جائیں گے جس سے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار مواقع حاصل ہوں گے اور اگر ہم اس ہدف کے قریب بھی پہنچ گئے تو پاکستان کا معاشی بحران ختم ہوجائے گا۔ وہ بدھ کو ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد )کے زیر اہتمام پی ٹی آئی کی قومی ہاﺅسنگ پالیسی کے اعلان کی تقریب کے دوران بلڈرز اینڈ ڈیولپرز سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر بزنس کمیونٹی کے رہنما عقیل کریم ڈیڈی،عارف حبیب، زیغم محمود رضوی، چیئرمین آباد عارف یوسف جیوا،وائس چیئرمین سہیل ورند،سدرن ریجن کے چیئرمین فےکھا الطاف تائی،کے سی سی آئی کے صدر مفسرالحق ملک،آباد کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی،حنیف گوہر،عبدالرشید گوڈیل سمیت بڑی تعداد میں آباد کے ممبران موجود تھے۔عمران خان نے کہا کہ ہاﺅسنگ کا شعبہ معاشی انقلاب کا ضامن ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری کا ہے،ہم نے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار نہ دیا تو تباہی ہوگی،ہم ان لاکھوں نوجوانوں کو ترقی کی جانب لے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ 3 سے 4 لاکھ پلاٹس غریبوں کو دیں گے،زکواة کے پیسے سوشل ہاﺅسنگ پر خرچ کریں گے۔








