اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں انصاف اور انسانیت ہو، اقتدار میں آنے کے تین ماہ کے اندرچودھری رحمت علی کا جسد خاکی برطانیہ سے پاکستان لائیں گے اورپورے اعزاز کے ساتھ شکرپڑیاں میں دفن کریں گے،اس بارے میں گجر برادری کے ساتھ یادداشت پر دستخط بھی کئے ہیں۔وہ اتوار کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چوہدری محمد اشرف گجر، این اے 130لاہور سے پی ٹی آئی کے امیدوار شفقت محمود اور دیر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ثابت کرکے دکھاوں گا ، ملک میں کیسے کمزور طبقے کی مدد کی جاسکتی ہے۔