تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ خود آگے بڑھ کر مصافحہ کیا

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ خود آگے بڑھ کر مصافحہ کیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری ایوان میں آمد کے بعد مختلف ارکان سے مصافحہ کر رہے تھے۔ اس دوران تحریک انصاف …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ خود آگے بڑھ کر مصافحہ کیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری ایوان میں آمد کے بعد مختلف ارکان سے مصافحہ کر رہے تھے۔ اس دوران تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے عمران خان کی توجہ ان کی موجودگی کی طرف دلائی جس پر عمران خان نے اپنی نشست سے اٹھ کر پہلے آصف علی زرداری اور پھر بلاول بھٹو زرداری کے پاس گئے اور ان کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ اس موقع پر ان کی تصاویر بھی بنائی گئیں۔