اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):تحصیل غازی میں ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے مستقل سٹیشن بلڈنگ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا ڈاکٹر ایاز خان کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر میر عالم خان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ہری پور رفیع اﷲ مروت نے مہمان خصوصی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
ریسکیو 1122 ہری پور کے چاک و چوبند دستہ نے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کو سلامی پیش کی۔ اس پرمسرت موقع پر ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی، اسسٹنٹ کمشنر غازی، جملہ ضلعی افسران اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
مہمان خصوصی نے ریسکیو 1122 ایمبولینس کا معائنہ بھی کیا اور ریجنل ڈائریکٹر ریسکیو 1122 ڈاکٹر میر عالم سے بریفنگ لی جس پر ریسکیو 1122 کی بین الاقوامی سطح کے عوامی خدمات کو سراہا گیا۔