
پشاور۔ 10 فروری (اے پی پی):نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے سمندر گڑھی کے مقام پر ریل گاڑی کی ٹکر سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئ ۔
ترجمان ریسکیو 22 11 نوشہرہ کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم نے موقع پرپہنچ کر خاتون کی نعش کو پبی ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا۔جاں بحق خاتون کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ۔