تحقیقاتی کمیشن کے لئے حکومت کے ٹی او آرز اپوزیشن کے ٹی او آرز سے بہتر ہیں،ماروی میمن

192

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں‘ پانامہ لیکس پر اپوزیشن خود تاخیر کر رہی ہے‘ آپریشن ضرب عضب کو قوم اور تمام سیاسی جماعتوں نے سپورٹ کیا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے مسئلہ پر جتنی پیش رفت وزیراعظم نے دکھائی کوئی اورنہیں دکھا سکتا۔ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے تاخیر کی ذمہ دار خود اپوزیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو ٹی او آرز پانامہ کے حوالے سے بنائے ہیں وہ اپوزیشن کے ٹی او آرز سے زیادہ بہتر ہیں۔