24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںتربیت مکمل کرنیوالے افسران ڈاکوئوں، راہزنوں و زیادتی کرنیوالوں کو کیفرکردار تک...

تربیت مکمل کرنیوالے افسران ڈاکوئوں، راہزنوں و زیادتی کرنیوالوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں،ڈاکٹر عثمان انور

- Advertisement -

لاہور۔25جولائی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت امن و استحکام اور معاشی و معاشرتی ترقی کیلئے فورسز پر بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہے،تربیت مکمل کرنے والے افسران ڈاکوئوں، چوروں، راہزنوں، زیادتی کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز یہاں پولیس ٹریننگ کالج میں زیرتربیت پیرا افسران(پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی)، سی ٹی ڈی کارپورلز، لاء آفیسرز اور انٹیگریٹڈ کورس مکمل کرنے والے سب انسپکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ، ایس پی سید محمود الحسن، ٹریننگ انسٹرکٹرز اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پاکستان” بنیان مرصوص” کے بعد آج بھی فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف حالت جنگ میں ہے،ہمارا دشمن فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو ملکی سلامتی کے خلاف سپانسر کر رہا ہے،سی ٹی ڈی کارپورلز کو دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کی خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت امن و استحکام اور معاشی و معاشرتی ترقی کے لئے فورسز پر بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہے،پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں پیرا، سی سی ڈی، نارکوٹکس اور سی ٹی ڈی سمیت مختلف اداروں کو جدید ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہمارے جوان جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشتگردوں، شرپسند و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسر پیکار ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور معاونت پر وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری اور کابینہ ارکان کے شکر گزار ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے بہترین نفری اور جدید ٹریننگ کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے،ناجائز تجاوزات، گراں فروشی، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے لئے پیرا بہترین فورس ثابت ہو گی،انٹیگریٹڈ کورس مکمل کرنے والے افسران کے ٹریک ریکارڈ، پیشہ ورانہ کارکردگی اور رپورٹس کا پروموشن میں اہم کردار ہو گا۔آئی جی نے تربیت مکمل کرنے والے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکوئوں، چوروں، راہزنوں اور زیادتی کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں،جرائم کی فری رجسٹریشن، سیف سٹی اور ٹیکنالوجی بیسڈ پولیسنگ اینڈ پٹرولنگ کے ذریعے مظلوم کو انصاف فراہم کریں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی نے زیر تربیت افسران سے گفتگو کے دوران ٹریننگ معیار اور سہولیات بارے آگاہی حاصل کی،کمانڈنٹ پی ٹی سی محبوب اسلم للہ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔بعدازاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کے درجہ چہارم ملازمین سے ملاقات کی، آئی جی نے پی ٹی سی چوہنگ کو پاکستان کا بہترین ٹریننگ کالج بنانے میں بھرپور کردار پر ملازمین کی کارکردگی کو سراہا۔آئی جی پنجاب نے درجہ چہارم کے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے ساتھ کھانا کھایا۔ڈاکٹر عثمان انور نے درجہ چہارم کے بہترین کارکردگی کے حامل ملازمین میں کیش ایوارڈ تقسیم کئے۔کیش ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں مالی، خاکروب، واشرمین، ماشکی اور درجہ چہارم کے دیگر ملازمین شامل تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں