تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) واپڈا نے تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ اتوار کو جاری اعدادوشمارکے مطابق دریائے سندھ میں (تربیلاکے مقام پر) پانی کی آمد 223300کیوسک اور اخراج 222700کیوسک، دریائے کابل میں (نوشہرہ کے مقام پر) پانی کی آمد 61700کیوسک اور اخراج 61700کیوسک، دریائے جہلم میں (منگلاکے مقام پر) پانی کی آمد50900 …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) واپڈا نے تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ اتوار کو جاری اعدادوشمارکے مطابق دریائے سندھ میں (تربیلاکے مقام پر) پانی کی آمد 223300کیوسک اور اخراج 222700کیوسک، دریائے کابل میں (نوشہرہ کے مقام پر) پانی کی آمد 61700کیوسک اور اخراج 61700کیوسک، دریائے جہلم میں (منگلاکے مقام پر) پانی کی آمد50900 کیوسک اور اخراج 73500 کیوسک، دریائے چناب میں (مرالہ کے مقام پر) پانی کی آمد 83400 کیوسک اور اخراج 77700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1550.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.980 ملین ایکڑ فٹ اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1241.45 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.311 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 639.00 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.010 ملین ایکڑ فٹ رہا۔