ہری پور۔13اکتوبر (اے پی پی):تربیلاڈیم میں پانی کی سطح مسلسل کمی کے بعدلیول1531.59فٹ جبکہ چھ پیداواری یونٹ بندہوگئے تفصیلات کے مطابق تربیلاڈیم میں پانی کی سطح مسلسل کمی کے بعدلیول1531.59فٹ ہوگیاڈیم میں پانی کی آمد41800اوراخراج 58ہزارکیوسک ہے جبکہ تربیلاڈیم کے سترہ میں سے چھ پیداواری یونٹ بنداورگیارہ پیداواری یونٹس سے بجلی کی پیداوار1250میگاواٹ ریکارڈکی گئی۔