ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس زکریا کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

247

پاکستان نئی دہلی کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، بھارت پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے
ھارت نے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربہ سے قبل پاکستان کو آگاہ نہیں کیا، افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، کامسٹک ہیڈکوارٹر کو پاکستان سے باہر منتقل کرنے کی کوئی تجویز نہیں
ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس زکریا کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نئی دہلی کے ساتھ اچھی ہمسائیگی اور تعلقات کا خواہاں ہے تاہم بھارت پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، ”را“ کے ایجنٹ نے تحقیقات کے دوران پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کی ہے، بھارت نے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربہ سے قبل پاکستان کو آگاہ نہیں کیا، پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے کامسٹک ہیڈکوارٹر کو پاکستان سے باہر منتقل کرنے کی کوئی تجویز نہیں۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان محمد نفیس زکریا نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہو ئے کیا۔