ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں بھارت کی ہتھیاروں کی دوڑ اوردفاعی تیاریوں سے غافل نہیں ہے، بھارت کی اسلحے کی بے تحاشا خریداری ان کی دفاعی ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، پاکستان اپنی دفاعی اور سلامتی کی ضروریات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا، کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کی …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں بھارت کی ہتھیاروں کی دوڑ اوردفاعی تیاریوں سے غافل نہیں ہے، بھارت کی اسلحے کی بے تحاشا خریداری ان کی دفاعی ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، پاکستان اپنی دفاعی اور سلامتی کی ضروریات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا، کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہیں، امریکا کو کرم ایجنسی یا وزیرستان میں ڈورن حملے کا کوئی اختیار نہیں۔جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کا حصول اور میزائل تجربات خطے میں امن و استحکام پر منفی اثرات مرتب کریںگے۔بھارت کی جانب سے اسلحے میں بے تحاشا اضافہ اس کی دفاعی ضروریات سے کہیں زیادہ ہے ، پاکستان خطے میں بھارت کی اسلحے کی دوڑ سے غافل نہیں۔بھارت کی خطے میں امن و استحکام کی خواہش مبالغہ آرائی کے سوا کچھ نہیں۔بھارت کی اعلان کردہ پالیسی اور خطے میں اس کی سرگرمیوں میں واضح فرق ہے۔ترجمان نے کہ پاکستان اپنی دفاعی اور سلامتی ضروریات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ تصادم نہیں تعاون ہی خطے میں امن و استحکام کا واحد راستہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان پر امن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے جو خطے کی ترقی اور استحکام کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

مزید خبریں