ترجمان صدر پاکستان مرتضیٰ سولنگی کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):ترجمان صدر پاکستان مرتضیٰ سولنگی نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ لاہور پریس کلب کے انتخابات صحافتی برادری کی جمہوری روایت کا مظہر ہیں۔ مرتضیٰ سولنگی نے لاہور پریس کلب انتخابات میں منتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ انتخاب میں حصہ لینے …

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):ترجمان صدر پاکستان مرتضیٰ سولنگی نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ لاہور پریس کلب کے انتخابات صحافتی برادری کی جمہوری روایت کا مظہر ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے لاہور پریس کلب انتخابات میں منتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ انتخاب میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کی اس جمہوری عمل میں شرکت کو سراہا۔ترجمان صدر مملکت نے کہا کہ انتخابی عمل میں حصہ لینے والے تمام امیدوار بھی جمہوریت کے استحکام میں برابر کے شریک ہیں

لاہور پریس کلب کے انتخابات نے صحافی برادری کے جمہوری شعور اور اتحاد کو اجاگر کیا،آزاد، شفاف اور جمہوری انتخابات صحافت کے وقار کی علامت ہیں۔