27.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںترجمان وفاقی وزارت خزانہ

ترجمان وفاقی وزارت خزانہ

- Advertisement -

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات یکسر بے بنیاد ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے یہ کیس 1996ءمیں خارج کر دیا تھا، وزیر خزانہ کے اثاثوں کی مکمل تفصیل ٹیکس حکام اور الیکشن کمیشن کو فراہم کی گئی معلومات میں موجود ہے۔ ترجمان وفاقی وزارت خزانہ

اسلام آباد ۔08 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے یہ کیس 1996ءمیں خارج کر دیا تھا۔ جمعہ کویہاں جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز میڈیا کے بعض حصوں میں اس طرح کے لگائے گئے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں، جن کو واضح طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=182

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں