ترجمان پاور ڈویژن کی اخبار میں چھپنے والی خبر کی سختی سے تردید

ترجمان پاور ڈویژن کی اخبار میں چھپنے والی خبر کی سختی سے تردید

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):ترجمان پاور ڈویژن نے روزنامہ جنگ میں چھپنے والی خبر ’’آئی پی پیز سے جان چھڑانے کے دعوے دوسری جانب 30 اور 40 سال کے نئے معاہدے “ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اس کو حقیقت کے منافی قرار دیاہے۔ جمعہ کو جاری بیان میں ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ حکومت پاکستان نے IGCEP2025-35 اور ملک میں بجلی فری مارکیٹ کے اجرء کے ساتھ ہی نئے آئی پی پیز یا حکومت کو بجلی خریداری کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے ۔

جامشورو کول پاور پلانٹ آئی پی پی نہیں ہے بلکہ اس کو حکومت پاکستان نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے فنڈ سے لگا یا ہے جس کی تعمیر 2018ء سے شروع ہوئی تھی اور اس نے اپنا کمرشل آپریشن مئی 2025ء میں مکمل کیا۔ جامشورو پاور پلانٹ کے کمرشل آپریشن ڈیٹ کو آئی پی پی کا رنگ دے کر اور نیا معاہدہ قرار دے کر سنسنی پھیلائی جا رہی ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔مزید برآں خبر دینے والے معزز رپورٹر نے پاور ڈویژن سے یا جامشورو پاور پلانٹ کے نمائندوں سے وضاحت تک طلب نہیں کی۔