- Advertisement -
گلگت۔26اگست (اے پی پی):وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیرصدارت اجلاس میں صحت کے شعبوں میں ترقی سمیت نادار اور مستحق مریضوں کے علاج کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ہیلتھ انڈوومنٹ فنڈز کے تحت گلگت بلتستان کے مریضوں کے علاج کو اگلے ہفتے سے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر مریضوں کے علاج کو یقینی بنایا جائے جبکہ اس کے بعد کٹیگری اے اور کٹیگری بی کے نئے مریضوں کا علاج شروع کیا جائے ۔
- Advertisement -