24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںترقیاتی منصوبوں کے سمیت عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات بھی...

ترقیاتی منصوبوں کے سمیت عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں،ڈاکٹر اختر ملک

- Advertisement -

ملتان۔ 27 اگست (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے ،یہاں انتشار کی سیاست کرنے والے ٹولے کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 46 ملتان میں سیاسی رہنما رانا محمد فاروق کی جانب سے دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ڈاکٹر اختر نے کہا کہ حلقے کے عوام کی خدمت ہماری جماعت کا منشور ہے۔عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے۔

انتشار کی سیاست کرنے والوں کو پہلے بھی ناکامی ہوئی تھی اور آئندہ بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔رانا محمد فاروق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے اعتبار سے دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کی موجودہ صورتحال میں سب کوحکومت کے ساتھ مل کر متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔استقبالیہ تقریب میں رانا فرخ، رانا عمران، چوہدری طارق آرائیں، رانا نعیم، چوہدری شفیق ودیگر شریک تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں