جس ملک کی ترقی روکنی ہو وہاں عمران خان کا طرز عمل اپنالیں ترقی رک جائے گی ‘وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال

53

اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی کرنے والی قوموں میں دھرنے نہیں ہوتے اور نہ ہی اس انداز سے ملکی معیشت کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو یہ بھی بتائیں کہ ترقی کرنے والی قوموں میں دھرنے نہیں ہوتے اور نہ ہی دھرنے دینے سے ملکی معیشت کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور چین سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی بدولت ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے سماجی شعبے میں کارکردگی صفر ہے اور اس کارکردگی کے بعد عمران خان کے سارے دعوے قوم کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جس ملک کی ترقی روکنی ہو وہاں بے شک عمران خان کا طرز عمل اپنالیں اس ملک کی ترقی رک جائے گی۔