ترقی کےلئے ملک میں بہترین بلدیاتی نظام متعارف کرایا جائے گا، عثمان ڈار

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانوں کے امور عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ترقی کے لئے ملک میں بہترین بلدیاتی نظام متعارف کرایا جائے گا اور اس سے نچلی سطح پر عام آدمی کے مسائل بھی حل ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت اس نظام …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانوں کے امور عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ترقی کے لئے ملک میں بہترین بلدیاتی نظام متعارف کرایا جائے گا اور اس سے نچلی سطح پر عام آدمی کے مسائل بھی حل ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت اس نظام میں مزید بہتری لانے کے لئے موثر انداز میں کام کر رہی ہے تاکہ اس کے مطلوبہ نتائج برآمد ہوسکیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے فلاحی منصوبے جیسے احساس پروگرام ، کامیاب جوان ، صحت انصاف کارڈ ، ضرورت مند لوگوں کے لئے پناہ گاہیں اور دیگر سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے 11سال حکمرانی کے باوجود کراچی میں کوئی میگا پروجیکٹ شروع نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے پارلیمانی سیاست اور جمہوریت کی خوبصورتی کا حصہ ہے۔