اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ترقی کے حصول کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ضروری ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ ایک جمہوری طریقے سے منتخب حکومت نے اپنا آئینی دور مکمل کرنے کے …
ترقی کے حصول کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ضروری ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ترقی کے حصول کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ضروری ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ ایک جمہوری طریقے سے منتخب حکومت نے اپنا آئینی دور مکمل کرنے کے بعد اقتدار دوسری جمہوری حکومت کو منتقل کیا۔ سیاستدانوں میں کمزوریوں کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نظام میں تسلسل اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کمزوریوں کو ختم کیا جائے گا۔ نظام پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کوئی بھی منتخب وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر سکا۔







