انقرہ۔16جنوری (اے پی پی):ترک فضائی کمپنی نے23 جنوری سے شام کے لئے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق ترکش ایئر لائنز کے چیف ایگزیکٹو بلال ایکسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کہا کہ ہم دمشق کے لیے اپنی پروازیں 23 جنوری کو شروع کریں گے اور ہر ہفتے تین پروازیں چلائی جائیں گی۔