ترکیہ اور شام میں زلزلوں سے اموات 5000 سے تجاوز کر گئیں، ریسکیو آپریشن میں 65 ممالک سے 2600 اہلکار شریک

167

انقرہ،دمشق۔7فروری (اے پی پی): ترکیہ اور شام میں پیر کو آنے والے شدید زلزلوں کے باعث جاں بحق ہونے والو ں کی تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی ہے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے ترکیہ کے آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں زلزلے سے اب تک 3419 اموات کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ شام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب تک زلزلے سے 1600 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق زلزلوں سے اموات کئی گنا زیادہ ہو سکتی ہیں ۔ واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں 65 ملکوں کے 2600 سے زیادہ اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔