صدر ڈاکٹر عارف علوی سے خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کی ملاقات

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے منگل کو پشاور میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں چیف منسٹر ہائوس میں نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان سے ہونے والی ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور امن عامہ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔