ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 4300 سے بڑھ گئیں

انقرہ ۔7فروری (اے پی پی): ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 4300 سے بڑھ گئی ہیں۔برطانوی خبررسا ں ادارے کے مطابق شام کی سرحد کے قریب واقع ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے غازی انتیپ میں 7.8 کی شدت کے زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔شدید سردی اور خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترکیہ کے آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے کے مطابق ملک میں زلزلے سے اب تک 2921 افراد جاں بحق اور 14 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں جبکہ شام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے 1444 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعدادموجودہ اموات سے کئی گنا زیادہ ہو سکتی ۔ ترک حکومت نے ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔