انقرہ ۔26جولائی (اے پی پی):ترکیہ میں تباہ کن زلزلےکے صرف6ماہ بعدصوبے ادانا میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
قطر کی سرکاری ٹی وی کے مطابق استنبول میں کانڈیلی زلزلے کی نگرانی کے مرکز نے بتایا کہ زلزلہ صبح 8 بجے آیا، جس کا مرکز ادانا شہر سے تقریباً 64 کلومیٹر دور کوزان ضلع میں تھا، جس کی گہرائی سطح زمین سے 12 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔
زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع مو صول نہیں ہوئی ۔