انقرہ ۔3اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ نےنیپال میں سیلابکے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ترکیہ کی نیوز ایجنسی ٹی آر ٹی کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں نیپال میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہوا ہے۔
یاد رہے کہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور اس کے گردونواح میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 217 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔