فیڈرل فٹ بال لیگ میں القائم کلب نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری فیڈرل فٹ بال لیگ میں القائم کلب نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ جی سیون فور فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں القائم کلب نے کرن کلب کو 3-4 پنلٹی ککس سے ہرا کر کوآرٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں۔ کھیل کے پہلے …

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری فیڈرل فٹ بال لیگ میں القائم کلب نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ جی سیون فور فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں القائم کلب نے کرن کلب کو 3-4 پنلٹی ککس سے ہرا کر کوآرٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں۔

کھیل کے پہلے ہاف میں کرن کلب کو القائم کلب نے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں القائم کلب نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔ کھیل کے پہلے ہاف کے 14 ویں منٹ کرن کلب کی جانب سے نقیب نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے 28 ویں منٹ میں القائم کلب کے امیس نے گول مقابلہ 1۔1 گول سے برابر کر دیا جو مقررہ وقت تک برقرار رہا۔

میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں القائم کلب نے کرن کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 3۔4 پنلٹی ککس پر ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے حمزہ، شان، نعمان اور امیس نے جبکہ کرن کلب کی جانب سے نقیب، منیب اور اجمل نے ایک، ایک گول کیا۔ فیڈرل فٹ بال لیگ میں (کل) جمعہ کو لیگیسی کلب کا مقابلہ گلیڈی ایٹر کلب سے ہوگا۔

مزید خبریں