ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کی پہلے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان کو مبارکباد

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):جمہوریہ ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایا نے وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے پہلے چیف جسٹس، جسٹس امین الدین خان کو ان کے تقرر پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔رجسٹرار وفاقی آئینی عدالت کے جاری اعلامیہ کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں صدر اوزکایا نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی باوقار قیادت میں وفاقی آئینی عدالت پاکستان ملک میں آئینی انصاف …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):جمہوریہ ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایا نے وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے پہلے چیف جسٹس، جسٹس امین الدین خان کو ان کے تقرر پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔رجسٹرار وفاقی آئینی عدالت کے جاری اعلامیہ کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں صدر اوزکایا نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی باوقار قیادت میں وفاقی آئینی عدالت پاکستان ملک میں آئینی انصاف اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے جمہوریہ ترکیہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان دیرینہ، گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات کا بھی ذکر کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی آئینی عدالت اور پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے درمیان طویل عرصے سے مضبوط مکالمہ اور عدالتی تعاون قائم ہے۔مستقبل کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے صدر اوزکایا نے کہا کہ ہم نئی قائم شدہ وفاقی آئینی عدالت کے ساتھ تعاون کے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔انہوں نے خصوصاً آئینی انصاف کے شعبے میں کیس لاء اور بہترین عدالتی روایات کے تبادلے کے لیے ترکیہ کے تعاون کی پیشکش بھی کی۔قابل ذکر ہے کہ ترکیہ کی آئینی عدالت 1962ء میں قائم ہوئی تھی اور آج دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں آئینی عدالتیں فعال طور پر کام کر رہی ہیں۔

 

مزید خبریں