ترکیہ کی ایئر ایمبولینس عمارت سے ٹکرا گئی، چار افرادجاں بحق

انقرہ ۔23دسمبر (اے پی پی):ترکیہ کے جنوب مغربی علاقے میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا گیا جس سے4افرادجاں بحق ہو گئے ۔ اردو نیوز کے مطابق ترکیہ کی وزارت صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے ایمبولینس ہیلی کاپٹر نے موغلا ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہسپتال سے اُڑان بھری اور اس میں دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور ایک طبی کارکن سوار تھا۔ موغلا کے علاقائی گورنر ادریس اکبیک …

انقرہ ۔23دسمبر (اے پی پی):ترکیہ کے جنوب مغربی علاقے میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا گیا جس سے4افرادجاں بحق ہو گئے ۔

اردو نیوز کے مطابق ترکیہ کی وزارت صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے ایمبولینس ہیلی کاپٹر نے موغلا ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہسپتال سے اُڑان بھری اور اس میں دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور ایک طبی کارکن سوار تھا۔

موغلا کے علاقائی گورنر ادریس اکبیک نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر پہلے ہسپتال کی عمارت کی چوتھی منزل سے ٹکرایا اور پھر زمین پر جا گرا۔

ہسپتال کی عمارت کے اندر یا زمین پر کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ایئر ایمبولینس کا یہ افسوسناک حادثہ علاقے میں شدید دھند کے باعث پیش آیا ۔