ترکیہ کی ایکسپو میڈ یوروایشیا میں شرکت کےلئے 19 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

128
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے کہا ہے کہ ترکیہ میں منعقد ہونے والی 3 روزہ بین الاقوامی نمائش’’ایکسپو میڈ یوروایشیا‘‘ میں شرکت کےلئے 19 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش 25تا27 اپریل 2024 ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہو گی جس میں سرجیکل و ڈینٹل آلات،ہاسپٹل آلات ، میڈیکل فیسیلٹی منیجمنٹ،الیکٹرو میڈیکل آلات، میڈیکل لیبارٹریز ٹیکنالوجیز،آرتھوپیڈکس،فزیوتھراپی،ری ہیبلیٹیشن اور فارماسیوٹیکل سے وابستہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے اورافراد شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش کے ساتھ ساتھ عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے ۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔