ترکیہ کی شام کی فوج کو تربیت کی پیشکش

145

انقرہ ۔16دسمبر (اے پی پی):ترکیہ نے شام کی فوج کو تربیت کی پیشکش کی ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر دفاع یاشار گولیر نےکہا ہے کہ ان کا ملک شام میں اسلام پسندوں کی قیادت میں نئی حکومت کی درخواست کی صورت میں ان کی فوجی مدد کرنےکو تیار ہے۔

ترک وزیر دفاع نے مزيد کہا کہ شام کی نئی قیادت کو ایک موقع دیا جانا چاہیے اور یہ کہ ترکیہ ضرورت پڑنے پر شام کی نئی قیادت کوضروری مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ۔

واضح رہے کہ شام کی خانہ جنگی کے دوران ترکیہ نے شام میں اپنا سفارتی مشن بند کر دیا تھا ۔ اب ترکیہ نے 12 سال بعد ہفتے کے روز دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔