بین الاقوامی بدعنوانی کیس میں مطلوب ملڈوون شہری کی ابوظہبی میں گرفتاری

ابو ظہبی ۔19جون (اے پی پی):بین الاقوامی بدعنوانی کیس میں مطلوب ملڈوون شہری کو ابوظہبی میں گرفتار کر لیا گیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ نے بین الاقوامی بدعنوانی کے ایک اہم مقدمے میں مطلوب ملڈووا کے شہری وِٹالی پیرلوگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم انٹرپول کی فائلوں کے کنٹرول کمیشن (سی سی ایف ) کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں۔وزارت کے …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

ابو ظہبی ۔19جون (اے پی پی):بین الاقوامی بدعنوانی کیس میں مطلوب ملڈوون شہری کو ابوظہبی میں گرفتار کر لیا گیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ نے بین الاقوامی بدعنوانی کے ایک اہم مقدمے میں مطلوب ملڈووا کے شہری وِٹالی پیرلوگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم انٹرپول کی فائلوں کے کنٹرول کمیشن (سی سی ایف ) کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں۔وزارت کے مطابق، پیرلوگ کو 15 جون کو فرانس کی درخواست پر انٹرپول کی جانب سے جاری کردہ ریڈ نوٹس کے تحت گرفتار کیا گیا۔ ان پر جعل سازی، رشوت کی پیشکش،ثالثی اور دھوکہ دہی جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ گرفتاری متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی اور علاقائی اداروں کے ساتھ جاری تعاون کے تحت عمل میں آئی جس میں مختلف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عالمی تنظیمیں شامل ہیں۔ اس کارروائی کو ایسے وسیع تر اقدامات کا حصہ قرار دیا گیا ہے جن کا مقصد معاشرتی تحفظ اور عالمی سطح پر سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔فرانسیسی حکام نے اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کی مربوط کارروائیاں سرحد پار جرائم کے خلاف بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔