ترکیہ کی فلسطین میں اسرائیلی فائرنگ کی مذمت

97

انقرہ ۔27جنوری (اے پی پی):ترکیہ نے فلسطین میں اسرائیلی فائرنگ کی مذمت کی ہے جس میں 9فلسطینی شہید ہوئے ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہاکہ یہ اسرائیل کی انسداد دہشت گردی کی کارروائی تھی جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ اس طرح کے حملوں اور اشتعال انگیزیوں سے باز رہے۔